مستفتی کا نام:ویلیو اسٹاک کمپنی عنوان:عیدالفطر کی نماز کا طریقہ اور احکام
مستفتی کا فون نمبر:03348484000 باب:اسلامی عقائد
مجیب کا نام:عبد اللہ مسعود کتاب:ایمان و عقائد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
۴۸
جناب مفتی صاحب!
مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں رہنمائی درکار ہے۔
سوال:

سوال نمبر ۱۲: سیم ڈے سیل کی ممانعت اور اگلے دن فروخت شریعہ اکاؤنٹس میں ایک ہی دن خریدا گیا حصص اسی دن فروخت نہیں کیا جا سکتا۔ سسٹم میں پرانی اور نئی خریداری الگ الگ دکھائی جاتی ہے(Previous Buying اور آج کی Buying)۔ مثلاً اگر کل 5,000 اور آج 5,000 شیئر خریدے جائیں تو آج صرف کل کی خریداری فروخت کے لیے دستیاب ہو گی اور آج کی خریداری اگلے دن دستیاب ہو گی۔ (۱) کیا اگلے دن حصص فروخت کے لیے دستیاب کرنے سے قبضے کی شرط پوری ہو جاتی ہے؟ (۲) اگر یہ کافی نہ ہو تو فروخت کے لیے کیا ضابطہ ہونا چاہیے(مثلاً سودے کی سیٹلمنٹ اور حصص کے کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعد)؟

۴۸
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب حامداً و مصلیاً

واضح رہے کہ ہماری معلومات کے مطابق جب کسی کمپنی کا شیئر خریدا جاتا ہے تو T+1 کے تحت خریداری والا دن ختم ہونے کے بعد سنٹرل ڈپوزٹ کمپنی ( سی ڈی سی ) میں خریدار کے نام منتقل ہوتا ہے اور اس خریدے گئے کمپنی کا (شیئر ہولڈر) مالک بنتاہے لہٰذا صورتِ مسئولہ میں شریعہ اکاؤنٹس سے   ایک دن پہلے  خریدے ہوئے شیئر ز کو فروخت کرنے میں خریدار کے قبضے میں آنے والی شرط پوری ہوجاتی ہے اور ان کو فروخت کرنا شرعاً جائز ہے۔  

حاشية ابن عابدين   رد المحتار ط الحلبي(4/ 505)

وشرط المعقود عليه ستة: ‌كونه ‌موجودا ‌مالا ‌متقوما مملوكا في نفسه، وكون الملك للبائع فيما يبيعه لنفسه، وكونه مقدور التسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم كالحمل واللبن في الضرع والثمر قبل ظهوره

حاشية ابن عابدين = رد المحتار - ط الحلبي» (4/ 562):

«مطلب في شروط التخلية وحاصله: أن التخلية قبض حكما لو مع القدرة عليه بلا كلفة لكن ذلك يختلف بحسب حال المبيع، ففي نحو حنطة في بيت مثلا فدفع المفتاح إذا أمكنه الفتح بلا كلفة قبض، وفي نحو دار فالقدرة على إغلاقها قبض أي بأن يكون في البلد فيما يظهر، وفي نحو بقر في مرعى فكونه بحيث يرى ويشار إليه قبض وفي نحو ثوب، فكونه بحيث لو مد يده تصل إليه قبض، وفي نحو فرس أو طير في بيت إمكان أخذه منه بلا معين قبض.»

البحر الرائق 5/268

‌قبض ‌كل ‌شيء وتسليمه يكون بحسب ما يليق به.

بدائع الصنائع  5/180

(ومنها) القبض في بيع المشتري المنقول فلا يصح بيعه قبل القبض؛ لما روي أن النبي صلى الله عليه وسلم «نهى عن بيع ما لم يقبض»، والنهي يوجب فساد المنهي؛ ولأنه بيع فيه غرر الانفساخ بهلاك المعقود عليه؛ لأنه إذا هلك المعقود عليه قبل القبض يبطل البيع الأول فينفسخ الثاني؛ لأنه بناه على الأول، وقد «نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بيع فيه غرر.

https://www.psx.com.pk/psx/themes/psx/uploads/Shariah_Governance_Regulations_2018.pdf

This is in continuation of our earlier Circular No. NCCPL/CM/AUGUST-25/0 dated August 13, 2025 with the subject as NCCPL Journey & Road to T+1 Settlement Cycle. National Clearing Company of Pakistan Limited (NCCPL) in collaboration with Pakistan Stock Exchange Limited (PSX) and Central Depository Company of Pakistan Limited (CDC), herein after collectively referred to as Capital Market Infrastructure Institutions (CMIIs), is pleased to inform you that the transition of settlement cycle from T+2 to T+1 shall be effective from Monday February 09, 2026.

فقط واللہ اعلم بالصواب
کتبہ: عبد اللہ مسعود
5 جمادی الثانی 1448ھ
15 نومبر 2026ء
۴۸
عبد اللہ مسعود
مفتی شاکرا للہ صاحب غفرلہ
5 جمادی الثانی 1448ھ
15 نومبر 2026ء